267
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستانی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ وہ ملک چھوڑنے والوں کو ناکام سمجھتی ہیں۔ایک انٹرویو میں میزبان نے اداکارہ میرا سے سوال کیا کہ وہ پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے کے لیے کیا کریں گی جس پر میرا نے کہا کہ ملک کے حالات کو بہتر کرنا بہت آسان ہے لیکن ملک چھوڑنا اس کا حل نہیں ہے۔
ا نہوںنے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر یہی حل ہوتا تو میں پہلے ہی ملک چھوڑ دیتی کیونکہ میرے پاس امریکی شہریت بھی ہے۔
بالی ووڈ میں فلموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میرا نے انکشاف کیا کہ کترینہ سے پہلے مجھے شاہ رخ خان کی فلم ‘جب تک ہے جان کی پیشکش ہوئی تھی، لیکن مجھے لندن کا ویزا نہیں ملا، اس لیے میں فلم نہیں کرسکی۔