16 ماہ سے مجھ پر تنقید ہوئی کبھی جواب نہیں دیا ،وزیر اعظم شہباز شریف

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 16 ماہ سے مجھ پر تنقید ہوئی کبھی جواب نہیں دیا
اسلام آباد میں صحافیوں، فنکاروں کے لیے ہیلتھ انشورنس کارڈ، پاکستان کوڈ، ڈیجیٹل ریپوزٹری آف فیڈرل ایسنشل ایپ اور ویب سائٹ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران جانیں گنوانے والے صحافیوں کے لیے خصوصی فنڈ کا اعلان کیا وزیراعظم نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صحافیوں کے لیے ہیلتھ کارڈ بھی جاری کر دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بیماریاں زندگی کا حصہ ہیں، ہیلتھ کارڈ کے اجراء پر سب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اس کے لیے سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب اور ان کی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے بڑی ذمہ داری نبھائی۔
انہوں نے کہا کہ ورکنگ صحافیوں کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں بہت سے چیلنجز اور خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وفاقی قوانین کے پاکستان کوڈ ڈیجیٹل ریپوزٹری، موبائل ایپ اور ویب سائٹ کے اجراء پر وزیر قانون اور ان کی ٹیم کو بھی مبارکباد دی۔ اس سے اب قوم اور پوری دنیا کو قوانین تک رسائی، تمام قوانین اور آئینی شقوں سے فوری مدد ملے گی
شہباز شریف نے کہا کہ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران جان کی بازی ہارنے والے صحافیوں کے لیے خصوصی فنڈ قائم کیا جا رہا ہے۔ صحافی کے اہل خانہ کو وزیراعظم فنڈ سے 40 لاکھ روپے کی رقم ادا کی جائے گی، اگرچہ آج کے حالات میں یہ رقم زیادہ نہیں ہے، لیکن یہ ایک آغاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب پاکستان کو مزید وسائل میسر ہوں گے تو اس میں اضافہ ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اگر پاکستان خوشحال ہے تو صحافیوں کے لیے بھی اس فنڈ میں اضافہ کریں گے۔ صحافی اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں محنت کرتے ہیں۔ مجھے وزیراعظم بنے 16 ماہ ہوچکے ہیں۔ اس دوران مختلف کالم نگاروں نے تنقید بھی کی تاہم میں نے آج تک اس پر کوئی الزام نہیں لگایا

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com