219
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قید تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طبیعت کچھ ناساز ہوگئی۔ذرائع کے مطابق عمران خان کا ہائی بلڈ پریشر چیک کیا گیا تو یہ 80/160 تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے میڈیکل آفیسر کو جواب دیا کہ ورزش کر رہا ہوں، شاید اسی وجہ سے بلڈ پریشر ڈسٹرب ہو گیا تھا اب ٹھیک ہوں
چیئرمین پی ٹی آئی کو رات کے کھانے میں کدو کی سبزی اور روٹی دی گئی۔رات کو سونے کے بعدصبح 3 بجے کے قریب ا ٹھے۔نماز تہجد ادا کی، ذکر و اذکار اور فجر کی نماز کے بعد تلاوت جاری رکھی۔ بعد میں سو گئے اور ساڑھے گیارہ سے بارہ بجے تک جاگے جاگنے کے بعد ناشتے میں تاخیر ہوتی ہے لیکن جیل کا عملہ وقت پر ناشتہ تیار کرتا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے شکایت نہیں کی ، کھانے میں روٹی خشک ہو تو کھا لیتے ہیں۔جیل کے اندر اور باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔