316
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان ریلوے نے ایکشن لیتے ہوئے ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے کے ذمہ دار 6 افسران و ملازمین کو معطل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق معطل ہونے والوں میں گریڈ 18 کے 2 افسران بشمول ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر سکھر حافظ بدرالعرفین، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر نواب شاہ مشرف مجید اور گریڈ 17 کے افسر پاور کنٹرولر کوٹری بشیر احمد شامل ہیں۔
ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے کے باعث کراچی ڈیزل ورکشاپ کے عاطف اشفاق، شہداد پور کے مستقل وے انسپکٹر محمد عارف اور گینگ مین کنگلے غلام محمد کو بھی معطل کر دیا گیا، ریلوے انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔