161
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)5 سالہ مدت کے اختتام پر قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ کے الوداعی اجلاس آج طلب کر لیے گئے۔قومی اسمبلی کا آخری اجلاس آج 2 بجے ہوگا، جس کے لیے 6 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
صدر کے خطاب کے بعد سے تقریباً ہر اجلاس میں شکریہ کی تحریک ایجنڈے پر رہی ہے لیکن ایوان سے منظور نہیں ہو سکی۔ آج کے ایجنڈے میں کوئی قانون سازی نہیں ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا الوداعی اجلاس بھی آج طلب کرلیا گیا ہے جس میں اسمبلیوں کی تحلیل اور دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ آئندہ کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لے گی۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ زیر التواء ایجنڈے کی منظوری دے گی، ای سی سی، سی سی ایل سی اور سی سی آئی کے فیصلوں کی بھی کابینہ منظوری دے گی۔