115
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لندن واپس پہنچ گئے ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف ڈیڑھ ماہ سے زائد امارات اور سعودی عرب میں گزارنے کے بعد واپس لندن پہنچ گئے ہیں، اس دوران انہوں نے تین یورپی ممالک کا دورہ بھی کیا۔
یاد رہے کہ نواز شریف 24 جون کو دبئی روانہ ہوئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت مسلم لیگ (ن) کے کئی رہنماؤں کی چند روز میں لندن آمد کا امکان ہے، جہاں مسلم لیگ (ن) کے قائد کی وطن واپسی کے مجوزہ پلان پر بھی بات کی جائے گی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف آئندہ چند ہفتے لندن میں قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوں گے۔