اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شدید بارشوں کے دنوں میں، بیجنگ کی مغربی پہاڑیوں کی طرف مضافاتی علاقوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں 59,000 مکانات تباہ ہو گئے۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شدید بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں 5 امدادی کارکن بھی شامل ہیں جب کہ بارشوں کے بعد سے 18 افراد لاپتہ ہیں۔
حکام کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں اب بھی خطرناک بارشوں کا خطرہ ہے۔بیجنگ میں حالیہ ہفتوں میں ہونے والی شدید بارشوں نے نشیبی علاقوں کو متاثر کیا ہے، جس سے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے اور شہر کا بیشتر حصہ زیر آب آ گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت میں سیلابی صورتحال کے باعث کچھ رہائشی عمارتوں کے گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ شدید بارشوں کے دنوں میں بیجنگ کی مغربی پہاڑیوں کی جانب مضافاتی علاقوں کو زیادہ نقصان پہنچا ہے جس کے نتیجے میں 59 ہزار مکانات تباہ اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے جب کہ 15 ہزار ایکڑ زرعی اراضی کو نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب میں ڈوب گیا –
میئر بیجنگ کا کہنا ہے کہ بارش اور سیلاب کے باعث کئی سڑکیں تباہ اور 100 سے زائد فلائی اوورز کو نقصان پہنچا ہے۔چین کی ایمرجنسی منیجمنٹ کی وزارت کے مطابق گزشتہ ماہ قدرتی آفات کے باعث 147 افراد ہلاک یا لاپتہ ہوئے جن میں سیلاب یا دیگر آفات کے باعث 142 اموات بھی شامل ہیں۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشیں 2012 کی بارشوں کی طرح خطرناک تھیں جس میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا اور 80 افراد ہلاک ہوئے۔