اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان موومنٹ فار ڈیموکریسی کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری منظر عام پر آگئی ہے جس میں چونکا دینے والے اور چشم کشا انکشافات سامنے آئے ہیں۔
مبینہ ڈائری میں بشریٰ بی بی چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاسی ڈکٹیشن دے رہی ہیں، بشریٰ بی بی یہاں تک بتا رہی ہیں کہ پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت عملی کب اور کیا ہوگی، بشریٰ بی بی یہ بھی بتا رہی ہیں کہ عدلیہ، فوج اور حکومت پر دباؤ کون ڈالے گا؟
بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ گورنر راج لگتا ہے تو قانونی کارروائی اور شہر بند کرنے کی تیاریاں کی جائیں، گورنر راج لگائیں تو پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔مبینہ ڈائری میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ اتنا دباؤ ڈالا جائے کہ عدالت منفی فیصلہ نہ دے سکے ، یعنی بہت سے لوگ ہون، پہلے اعلان نہیں کرنا ور پارٹی کو یہ نہیں بتا نا کہ آپ کتنے دنوں میں آرہے ہیں، جس دن عدالت کا فیصلہ آئے صبح سے فضا بنا دینی ہے تاکہ عدالت کوئی منفی فیصلہ نہ کر سکے، بہتر ہے کہ بڑے وکلاء سے بیان دلوایا جائے، بس پریشر رکھا جائے۔
عمران خان کی اہلیہ کی مبینہ ڈائری میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کچھ اہم سوالات جو وکلا کو پوچھنے ہیں اور خان صاحب نے کوئی بات نہیں کی وہ یہ ہیں کہ انصاف کے لیے جو بھی درخواست ہماری لائی جاتی ہے وہ کیوں نہیں سنی جاتی؟ بندیال آگیا، نواز نے کہا تھا کہ اب دیکھتے ہیں یہ حکومت کیسے چلے گی۔
مبینہ ڈائری میں بشریٰ بی بی کی جانب سے یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ خواجہ حارث سوال اٹھائیں کہ اعظم سواتی کے کیس میں ان کے مقامی سہولت کار کون تھے؟
بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری میں یہ بھی لکھا ہے عمران خان نے صبح اٹھتے ہی قہوہ، شہد اور جوس پینا ہے، دوپہرکو وٹامنز کے ساتھ صرف کباب، گوشت اور مچھلی کھانی ہے۔