332
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان ہونے والی ملاقات میںنگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے انوار الحق کاکڑ نگران وزیر اعظم ہوں گے ۔وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان ملاقات میں نگراں وزیراعظم کے لیے نام کا انتخاب کیا گیا۔
شہباز شریف اور راجہ ریاض کے درمیان پہلی ملاقات ایک روز قبل وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی تھی جس کے بعد راجہ ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا تھا کہ انہیں نگراں وزیراعظم کے نام پر فیصلہ کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور قومی اسمبلی میں سبکدوش ہونے والے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام پر فیصلہ کرنے کا آج آخری دن تھا۔ نام فائنل نہ ہونے کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جانا تھا۔