ایشیا کپ کے ٹکٹوں کی فروخت جاری، زیادہ سے زیادہ قیمت کتنی رکھی گئی ؟

اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز )پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی، تمام ٹکٹیں آن لائن خریدنے کے لیے دستیاب ہوں گی۔

پی سی بی نے صرف پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کر دیا، پہلے مرحلے میں ملتان اور قذافی سٹیڈیم کے وی آئی پی اور پریمیم انکلوژرز کے ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے جب کہ یوم آزادی کے لیے فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے۔

پاکستان اور نیپال کے درمیان میچ کے لیے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ پریمیم انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 2500 روپے ہوگی۔پاکستان اور نیپال کے درمیان ایشیا کپ کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے پہلے 2 میچوں میں وقار یونس اور وسیم اکرم انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت 4 ہزار روپے جبکہ وسیم اکرم گیلری کے ٹکٹوں کی قیمت 7 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے لیے پریمیم کیٹیگری میں رمیز راجہ اور سعید انور انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت 1500 روپے ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔