109
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا میں ایک ریچھ نے شادی کی تقریب میں گھس کر کھانے کی میز پر حملہ کردیا۔
ریاست کولوراڈو کی ایک کاؤنٹی میں، برینڈن مارٹنیز اور کائلن میکروسی مارٹینز کی حال ہی میں شادی کی تقریب تھی جس میں ایک بن بلائے ریچھ نے کھانے کی میز پر دھاوا بول دیا۔
فیس بک پر شادی کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے دلہن کائیلین مارٹینیز نے لکھا کہ ان کی شادی کے دن پہلے بارش شروع ہوگئی تھی لیکن یہی نہیں بعد میں ایک ریچھ تقریب میں گھس آیا اور میٹھے کی میز اپر پہنچ گیا ۔نوبیاہتا جوڑے نے بتایا کہ سیکیورٹی نے جلد ہی ریچھ کو تقریب سے ہٹا دیا، لیکن ریچھ نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔کائلین مارٹینیز نے کہا کہ ریچھ نے میز پر موجود لیموں کی سلاخوں اور کینولز کو کھایا