اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ بلوچستان سے نگران وزیراعظم کا تقرر اچھا اقدام ہے۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے انوارالحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انوارالحق کاکڑ نے سینیٹ میں عوامی مسائل پر موثر انداز میں آواز اٹھائی، وہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان نے اپنے رد عمل میں کہا کہ ناجائز حکومت ختم ہوگئی لیکن جھوٹ کا تسلسل اب بھی برقرار ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی انوارالحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ بلوچستان سے نگراں وزیراعظم کا متفقہ انتخاب کرنا تمام جماعتوں کا اچھا عمل ہے۔
پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری نے بھی انوارالحق کاکڑ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے بعد پاکستان کے لیے کوئی اچھی خبر آئی ہے۔