انگلش چینل میں کشتی ڈوب گئی، 6 تارکین وطن ہلاک،50 کو بچا لیا گیا ، 10 لاپتہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )انگلش چینل میں تارکین سے بھری کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جب کہ 50 کے قریب افراد کو بچا لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ برطانوی اور فرانسیسی کوسٹ گارڈز نے 50 کے قریب افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا تھا، ڈوور میں کئی لوگوں کو لائف بوٹس سے اتارتے ہوئے دیکھا گیا تھا، تاہم ہلاکتوں کی حتمی تعداد ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہےمیڈیا رپورٹس کے مطابق ایک گزرنے والے بحری جہاز نے سب سے پہلے خطرے کی گھنٹی بجائی کہ کیلیس کے قریب سنگاٹے کے ساحل پر ایک اوور لوڈڈ کشتی مشکل میں ہے اور جب فرانسیسی لائف بوٹس جائے وقوعہ پر پہنچیں تو انہیں سمندر میں بے شمار افراد نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں

تیونس کے ساحل پر تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں ،5افراد ہلاک

تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے جاں بحق 28پاکستانیوں کی لاشیں مل گئیں،سفارتخانے نے تصدیق کر دی

میانمار میں مسلم کش فسادات، تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 17مسلمان جاں بحق

 

ڈوور لائف بوٹ، جو پہلے سے ہی چینل میں تھی اور تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی سے نمٹ رہی تھی، ریسکیو آپریشن میں شامل ہو گئی۔امدادی کشتی پر سوار ایک رضاکار نے بتایا کہ کشتی پر بہت زیادہ لوگ سوار تھے اور تارکین وطن ڈوبنے والی کشتی سے پانی نکالنے کے لیے بوٹوں کا استعمال کر رہے تھے۔دوسری جانب ایک فرانسیسی پراسیکیوٹر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں پہلا ایک افغان شخص تھا جس کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان تھی۔ امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس ہفتے یہ ساتواں موقع ہے کہ انہیں لوگوں کو پانی سے باہر نکالنا پڑا ہے۔
انگلش چینل کیا ہے ؟
واضح رہے کہ انگلش چینل دنیا کی سب سے خطرناک اور مصروف ترین شپنگ لین میں سے ایک ہے جہاں سے روزانہ 600 ٹینکرز اور 200 فیریز گزرتی ہیں۔دوسری جانب تیونس کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 13 کو اغوا کرلیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔