نگران سیٹ اپ میں حریم شاہ وزیرخارجہ بننے کی خواہش مند 

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھی نگران سیٹ اپ میں شامل ہو کر وزیر خارجہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں  ٹک ٹاکر نے انکشاف کیا کہ اگر انہیں نگران وزیر خارجہ بنایا جاتا ہے تو وہ ملک کے غیر ملکی اثاثوں کو 8 ارب ڈالر سے بڑھا کر 100 ارب ڈالر کر دیں گی۔

 

کچھ صارفین نے ٹک ٹوکر کی پوسٹ پر خوب طنز کیا اور کچھ نے مضحکہ خیز تبصرے بھی کیے، کچھ نے ملک کا وزیر خارجہ بننے کے لیے ان کی تعلیم پر بھی سوال اٹھائے اور کچھ نے کہا کہ کیا وہ اس عہدے کی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ .

ہمیں فالو کریں