اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف ستمبر میں واپس آرہے ہیں اور قوم انہیں چوتھی بار وزیراعظم بنائے گی۔
شیخوپورہ میں یوم آزادی کے موقع پر میاں جاوید لطیف کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو بھی عالمی سازش کے تحت قتل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
نواز شریف کی واپسی کا خطرہ اس وقت تک نہیں لے سکتے جب تک خطرہ صفر نہ ہوجائے،خواجہ آصف
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کی سزا دی گئی، ان کے سی پیک کے عظیم تحفے نے عالمی قوتوں کو ناراض کیا، بین الاقوامی سازش اب بھی جاری ہے لیکن نواز شریف کی راہ میں کوئی بارودی سرنگ برداشت نہیں کریں گے۔
جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتیں فتنہ خان کو بچانے کا منصوبہ بنا رہی ہیں، اگر ہم اپنی سیاست پر قربان نہ ہوتے تو آئین، جمہوریت اور ریاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا۔
لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ریاست پر شخصیات قربان ہوں گی، لیکن ریاست کو شخصیات پر قربان نہیں ہونے دیں گے، شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کا ثمر ریاست کو ملنا چاہیے۔
دوسری جانب سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم نوازشریف کی واپسی کا خطرہ اس وقت تک نہیں لے سکتے جب تک رسک صفر نہ ہوجائے۔