نگران وزیراعظم کی تقرری پر پی ڈی ایم کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے،شیخ رشید

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نگران وزیراعظم کی تقرری پر پی ڈی ایم کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے اور 13 جماعتیں شرم سے ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہی ہیں۔ .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مبارکباد دینے کی ہمت بھی نہیں اور ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں یہ کیسے ہوا، 16 ماہ سے نااہل، نکھٹو۔ حکومت کو جس ذلت سے گزرنا پڑا وہ بھی تاریخ کا حصہ ہے

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اب میں پاکستان کے اداروں سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ دنیا کا کون سا ملک ایسا ہے کہ ہنگامی حالات میں 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر راولپنڈی میں آرٹیکل 144 کا نفاذ کیا جائے اور وہ علاقے جہاں تمام فوجی موجود ہوں۔ اس شہر میں جہاں اداروں کے ہیڈ کوارٹر ہیں وہاں رات کو بجلی کاٹ دی جائے اور لوگوں کو گرفتار کر کے تھانوں میں بند کیا جائے
انہوں نے کہا کہ اداروں کو چاہیے کہ وہ ان مقامات کی تحقیقات کریں جہاں خواتین اور بچوں کو ان کے گھروں سے اٹھایا جاتا ہے اور پاکستان میں نفرت کے جو بیج بوئے جا رہے ہیں اس کے کوئی اچھے نتائج برآمد نہیں ہوں گے اور نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعظم کی رسمی تاجپوشی میں پاکستان کی سیاسی جماعت کا کوئی سربراہ موجود نہیں تھا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری پر سب ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہوا اور تبصرے سے بھی گریز کر رہے ہیں کیونکہ ان میں ہمت نہیں،۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com