254
اردوورلڈ ( ویب نیوز ) ایران کے سابق بادشاہ رضا شاہ پہلوی کی پوتی شہزادی ایمان پہلوی نے امریکی شہری سے منگنی کر لی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 29 سالہ شہزادی ایمان پہلوی کی منگنی ایک امریکی کمپنی میں کام کرنے والے ساتھی بریڈلے شرمین سے ہوئی ہے۔
دونوں تین سال سے گہرے دوست تھے، شہزادی کی منگنی کی تصدیق سابق شاہی خاندان نے سوشل میڈیا پر کی۔
رپورٹس کے مطابق دونوں کی پہلی ملاقات 2017 میں ایک باہمی دوست کے گھر ہوئی تھی، بعد ازاں ان کی دوستی کوویڈ 19 وبائی امراض کے دوران بڑھی۔1959 میں شہزادی کے دادا ایران کے سابق اور آخری بادشاہ محمد رضا نے 21 سالہ فرح دیبا سے 40 سال کی عمر میں شاہانہ انداز میں شادی کی جس کا کافی عرصے تک چرچا رہا۔