146
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت 300 روپے تک پہنچ گئی۔ہفتے کے پہلے روز یوم آزادی کی تعطیل کے باعث منگل کو کاروبار کے آغاز پر ڈالر صرف 21 پیسے اضافے سے 288 روپے 28 پیسے پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں اتار چڑھاؤ کا رجحان برقرار رہا۔
.
ڈالر کی قدر میں بتدریج اضافہ اور کمی ہوتی رہی لیکن اچانک ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 86 پیسے اور پھر زیادہ اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 291 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ہوا جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے تک پہنچ گیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا آغاز 25 پیسے کی کمی کے ساتھ ہوا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 48398 پوائنٹس کی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور 174 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 100 انڈیکس 48598 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔