حکومتیں شفاف انتخابات کیلئے تعاون کریں،ہر سیاسی جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے،الیکشن کمیشن

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )الیکشن کمیشن نے صاف اور شفاف انتخابات کے لیے نگرا ن حکومتوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں تحلیل کر دی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اپنے خط میں کہا کہ صاف، شفاف اور بروقت انتخابات کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ہر سیاسی جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، نگران حکومتیں منصفانہ اور شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کو یقینی بنائیں، الیکشن کمیشن کی پیشگی اجازت کے بغیر تقرریاں اور تبادلے نہ کیے جائیں۔
الیکشن کمیشن نے وفاقی، صوبائی اور مقامی اداروں میں ہر قسم کی بھرتی اور ترقیاتی اسکیموں پر پابندی عائد کردی، الیکشن کمیشن نے اداروں میں بھرتی ہونے والی سیاسی شخصیات کی ملازمتیں ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ، کابینہ کے ارکان، مشیروں اور اراکین اسمبلی کو بھی اپنی سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کی ہدایت کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com