262
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )امریکہ نے کہا کہ وہ پاکستان کے عبوری وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )امریکہ نے کہا کہ وہ پاکستان کے عبوری وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں حکومت تحلیل ہو چکی ہے، اور وہ پاکستان میں آزادانہ اور شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ہم باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ شراکت داری جاری رکھیں گے، ہم پاکستان میں معاشی استحکام، خوشحالی اور سلامتی چاہتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی دیکھنا چاہتے ہیں، افغانستان پر تفصیلی بات چیت کے لیے پاکستانی قیادت سے رابطے میں ہیں۔
ترجمان کے مطابق پاکستان میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مذاکرات اور مشاورت جاری ہے اور علاقائی استحکام کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں پاکستان اور امریکہ کے مشترکہ مفادات ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ہم دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستانی حکومت کی کوششوں کی بھی حمایت کرتے ہیں اور قانون کی حکمرانی کے تحت شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔