مسجد الحرام کرین کیس؛ 20 ملین ریال جرمانہ اور قید کی سزا برقرار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  8 سال قبل مسجد الحرام میں کرین گرنے سے 110 زائرین کی شہادت کے معاملے میں تعمیراتی کام کرنے والے بن لادن گروپ پر 20 ملین ریال جرمانہ عائد کیا گیا جب کہ اعلیٰ حکام کو بھی سزا دی گئی۔ ان کی لاپرواہی پر فی شخص قید اور علیحدہ جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

سپریم کورٹ نے حرم کرین کیس میں ماتحت عدالتوں کے سابقہ ​​فیصلوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس کی دوبارہ سماعت 2021 میں شروع کی

اس سے قبل 2017 میں اور پھر 2021 میں، نچلی عدالتوں نے بن لادن گروپ کی کمپنی اور اس کے حکام کو یہ کہتے ہوئے بری کر دیا تھا کہ کرین گرنے میں کمپنی یا اس کے اعلیٰ حکام قصوروار نہیں ہیں۔تاہم سپریم کورٹ نے ان عدالتوں کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ کی 2 سال سے زائد سماعتوں، شواہد، اعترافات اور درجنوں ماہرین کی آراء پیش کی جا چکی ہیں۔
سپریم کورٹ نے پیش کیے گئے شواہد کی روشنی میں "بن لادن گروپ” کمپنی اور اس کے اعلیٰ حکام کو مسجد حرام کی توسیع کے دوران کرین گرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔رواں سال فروری میں سپریم کورٹ نے بن لادن گروپ پر 20 ملین ریال کا جرمانہ عائد کیا تھا اور 7 اعلیٰ عہدیداروں میں سے 4 کو 30 ہزار ریال اور 6 ماہ قید کی سزا سنائی تھی جب کہ دیگر 3 کو 15 ہزار ریال اور 3 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔
ملزم نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی لیکن اب سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کیس کو ہمیشہ کے لیے بند کر دیا۔ مجرم اس سزا کے خلاف اپیل نہیں کر سکیں گے۔یاد رہے کہ 11 دسمبر 2015 کو مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کے تحت تعمیراتی کام جاری تھا کہ ایک بڑی کرین نمازیوں پر گر گئی، جس کے نتیجے میں 110 افراد جاں بحق اور 209 زخمی ہوگئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com