عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کی معطلی اور ضمانت کی اپیلیں 22 اگست کو سنی جائیں گی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی توشہ خانہ کیس میں سزا کی معطلی اور ضمانت کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت 22 اگست کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔
ڈویژنل بینچ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کرے گا، 2 رکنی بینچ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری پر مشتمل ہوگا۔

یاد رہے کہ سیشن جج اسلام آباد ہمایوں بابر نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو 3 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے اور چیئرمین کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم کے اہل خانہ اور وکلا کو بھی اٹک جیل میں ان سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے اور گزشتہ روز بشریٰ بی بی نے اٹک جیل میں اپنے شوہر سے تقریباً 2 گھنٹے ملاقات کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com