194
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پلیز میرے چاچوکو چھڑا لیں،چھوٹے بچے نے اپنے چچا کا مقدمہ لڑنے کے لیے وکیل کو مر غا دے دیا۔لاہور میں چھوٹے بچے نے اپنے چچا کا مقدمہ لڑنے کے لیے وکیل کو فیس کے طور پر مرغا دے د یا۔
وکیل ملک پرویز کا کہنا ہے کہ بچے کے پاس فیس ادا کرنے کے لیے پیسے نہیں تھے، بچے نے اپنے چچا کی ضمانت کے طور پر پالتو مرغا دیا۔نوجوان لڑکے ایان نے روتے ہوئے اور چومتے ہوئے مر غے کو وکیل کے حوالے کر دیا۔وکیل ملک پرویز کا کہنا ہے کہ پولیس نے بچے کے چچا محسن کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کر کے 9 مئی کے واقعات کا مقدمہ بنا دیا بچے کی پرورش چچا نے ہی کی ہے اور وہ اسے ابو ہی کہتا ہے۔