240
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
سیکرٹری خزانہ اور اقتصادی ٹیم نے نگراں وزیر خزانہ کو ملک کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔
ڈاکٹر شمشاد اختر کو اہم اقتصادی اشاریوں کے رجحان سے آگاہ کیا گیا جس کے بعد نگرا ن وزیر خزانہ نے معاشی نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور معاشی عدم مساوات کو دور کرنے کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوششیں تیز کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ نگراں وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں وفاقی کابینہ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔