187
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مردم شماری کی اشاعت کے بعد نئی حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا حکم نامہ سامنے آگیا ہے۔الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق مردم شماری بیورو نے مردم شماری کے نتائج 7 اگست کو جاری کیے، الیکشن ایکٹ کے مطابق ہر مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں۔ مردم شماری کے بعد ووٹر لسٹوں کو اپ ڈیٹ کرنا بھی ضروری ہے۔
حکم نامے کے مطابق نئی مردم شماری کے مطابق صوبے، حلقہ اور ضلع کی سطح پر آبادی میں تبدیلی کی گئی ہے اور 20 ہزار 805 مردم شماری بلاکس کا اضافہ کیا گیا ہے، ان میں سے کچھ میں تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں، مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں اور انتخابات کے لیے پاکستانی ووٹر لسٹیں درکار ہیں۔
الیکشن کمیشن کے حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کو اپ ڈیٹ کیے بغیر ووٹرز، امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو اسمبلیوں میں حقیقی نمائندگی نہیں ملے گی۔