اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سویڈن کے بعد ہالینڈ میں بھی پولیس کی موجودگی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالینڈ کے سیاستدان اور انتہا پسند وائٹ پارٹی کے رہنما نے ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی جسارت کی۔ ملعون شخص کے ساتھ 2 اور افراد بھی تھے۔
یہ بھی پڑھیں
ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ
ملعون ڈچ سیاستدان کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی روکنے کے لیے درجنوں مسلمان وہاں پہنچے لیکن پولیس نے انہیں مزید آگے جانے سے روک دیا۔ بعض لوگوں نے ملعون شخص پر پتھر بھی برسائے۔اطلاعات کے مطابق کچھ لوگوں نے ملعون سیاستدان کا پیچھا کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تاہم بعد میں انہیں چھوڑ دیا گیا۔ ترک نژاد وزیر انصاف نے واقعے کو افسوسناک قرار دیا۔ ہالینڈ میں ایسے انتہا پسندانہ مظاہروں اور کارروائیوں کو روکنے کے لیے کوئی قانون نہیں ہے۔چند روز قبل سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا ایک اور واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملعون شخص نے شاہی محل کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔ اس شخص کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔