بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی سے دریائےستلج میں اونچے درجے کا سیلاب،لوگوں کی نقل مکانی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی سے دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا جس کے بعد ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال بہت زیادہ ہے۔
گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح 23 فٹ تک بلند ہے اور بہاؤ 278,000 کیوسک ہے۔ ہیڈ سلیمانکی سے 80 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے۔

امدادی کاموں کے لیے پاک فوج کو طلب کر لیا گیا ہے۔ دریائی پٹی کے 21 اضلاع کے 53 ہزار سے زائد لوگوں کو فوری طور پر نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے۔
لالیکا، چاویکا، وزیرکا، کوٹ مخدوم، بونگہ احسان، کاکو بودلہ، پیرسکندر، کالیا شاہ، جودھیکا اور دیگر علاقوں سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 4805 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت کی جانب سے 21 اگست تک روزانہ کی بنیاد پر پانی چھوڑے جانے کی اطلاعات ہیں۔
منگلا ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہوگئی۔ بیلی قبیلہ کا رہائشی دریائے ستلج میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش نکال لی گئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com