205
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں مزدوروں کو لے جانے والی گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں مزدوروں کو لے جانے والی گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل کے علاقے گل میرکوٹ کے قریب گاڑی میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق جب کہ 3 افراد لاپتہ اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔
ڈی ایس پی تھانہ شوال شیراللہ کے مطابق گاڑی میں کل 16 مزدور سوار تھے، زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مبت اللہ، صحاح نور، جنت اللہ، اسد اللہ خان، میر ولی خان، مقبول خان، شیر زاہد، سید منور، محید ایاز، محمد ولی، گل حسین کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمیوں میں عمر زاہد ودیگر شامل ہیں
ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے جن کی میتیں آبائی علاقوں کو منتقل کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب نگراں وزیراعظم انورحق اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔