339
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) راشد منہاس کی 52ویں برسی آج منائی جا رہی ہے، وہ سب سے کم عمر شہید پائلٹ آفیسر ہیں مسلح افواج نے راشد منہاس شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) راشد منہاس کی 52ویں برسی آج منائی جا رہی ہے، وہ سب سے کم عمر شہید پائلٹ آفیسر ہیں مسلح افواج نے راشد منہاس شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق راشد منہاس نے ڈیوٹی کے دوران پاک فوج کی عظیم روایات کو برقرار رکھا۔
آرمی چیف نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے ہیروز کی قربانیوں کو یاد رکھیں، قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔
واضح رہے کہ پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشان حیدر حاصل کرنے والے سب سے کم عمر ہیں، راشد منہاس کو 20 اگست 1971 کو گوٹھ احمد شاہ سجاول میں شہید کیا گیا تھا۔