253
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ اللہ گواہ ہے، میں نے آفیشل سیکرٹس ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے تھے۔
صدر مملکت عارف علوی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل سے اتفاق نہیں کرتا، میں نے اپنے عملے سے کہا کہ بل دستخط کیے بغیر واپس بھیج دیں۔
یہ بھی پڑھیں
عارف علوی نے آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردئیے
صدر پاکستان نے مزید کہا کہ ‘میں نے عملے کے ساتھ کئی بار تصدیق کی ہے کہ بل دستخط کے بغیر واپس بھیجے گئے ہیں، مجھے آج معلوم ہوا ہے کہ میرے عملے نے میری مرضی اور احکامات کی خلاف ورزی کی ۔عارف علوی نے مزید کہا کہ اللہ سب کچھ جانتا ہے، میں ان تمام لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جو ان بلوں سے متاثر ہوں گے، میں نے ان بلوں پر دستخط نہیں کیے تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ صدر مملکت عارف علوی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد دونوں بل قوانین بن گئے ہیں۔