ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ،بزرگ شہری شہید،تین خواتین زخمی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک بزرگ شہری شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کو بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کر کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ضلع کوٹلی کے گاؤں اولی کا رہائشی 60 سالہ غیاث نامی بزرگ شہید اور 3 خواتین زخمی ہوگئیں

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت موجودہ سیز فائر معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ پاکستان اپنی سرحدوں پر امن کا خواہاں ہے اپنے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

پاک فوج کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی عوام کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا اس کی پسند کے وقت اور جگہ پر سخت جواب دیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com