بٹگرام، ایس ایس جی کمانڈوز کا ریسکیو آپریشن،لفٹ میں پھنسے بچوں کو نکال لیا گیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ضلع بٹگرام کے علاقے الائی پشتو میں  سینکڑوں فٹ کی بلندی پر چیئر لفٹ میں پھنس جانے والے  پانچ بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا جب کہ باقی 3 افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے تصدیق کی ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ریسکیو آپریشن میں 5 بچوں کو بچا لیا گیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ ایک اور بیان میں کہا گیا ہے کہ زمینی آپریشن اور ریسکیو کے لیے شمالی علاقوں سے مقامی کیبل کراسنگ ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ .

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئر لفٹ کے ساتھ ایک اور چھوٹی ڈولی پھنسے ہوئے لوگوں کے لیے کھانے پینے کا سامان بھیج رہی ہے اور اسی ڈولی میں  ایک ایک کر کے بچوں کو انتہائی احتیاط کے ساتھ نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

 

ریسکیو آپریشن

جی او سی ایس ایس جی کمانڈوز کی زیر نگرانی پاک فوج کے کمانڈوز نے ریسکیو آپریشن میں آخری حد تک کوشش کی اور حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے    5 بچوں کو ریسکیو کیا اور پھر انہیں ہنگامی طبی امداد کے لیے آرمی میڈیکل کیمپ منتقل کر دیا۔

بچے کو جیکٹ کی مدد سے باہر نکالا گیا

ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر سے ایک خصوصی جیکٹ چیئر لفٹ میں پھینکی گئی جس کے بعد بچے نے اسے اپنے جسم پر باندھ دیا جس کے بعد اسے بحفاظت نکال لیا جائے گا۔ توقع ہے کہ   تمام لوگوں کو بحفاظت نکال لیا جائے گا۔

مانسہرہ کے ماہر ریسکیو ورکرز نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

خیبرپختونخوا کی وادی مانسہرہ بالاکوٹ نور میں نصب دنیا کی بلند ترین اور ایشیا کی طویل ترین زپ لائن کے تین ریسکیو ماہرین پوری تیاری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے  ریسکیو آپریشن شروع کیا اندھیرے کے باعث  ہیلی کاپٹر کے ذریعے آپریشن روک دیا گیا۔ .

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com