260
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) ہیتھ اسٹریک کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور ان کی عمر 49 برس تھی۔ ہیتھ اسٹریک کو اس سال مئی میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔
زمبابوے کے کپتان شین ولیمز اور سابق فاسٹ باؤلر ہنری اولنگا نے بھی ہیتھ سٹریک کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔
ہینری اولنگا نے اپنے سوشل میڈیا پر ہیتھ اسٹریک کو زمبابوے کا عظیم آل راؤنڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس کے ساتھ کھیلنے پر فخر ہے ۔
ہیتھ اسٹریک زمبابوے کے پہلے بولر تھے جنہوں نے 65 ٹیسٹ اور 189 ون ڈے کھیل کر 100 وکٹیں حاصل کیں۔ہیتھ اسٹریک نے 2000 سے 2004 تک زمبابوے ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 445 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کیں اور 4933 رنز بنائے۔