نیب ترامیم عدالتی فیصلوں سے متصادم اور مشکو ک ہیں،چیف جسٹس

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ جولائی میں نیب کی ترامیم مشکوک اور عدالتی فیصلوں سے متصادم ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کے حکم کے خلاف نیب کی اپیل پر سماعت ہوئی۔
نیب پراسیکیوٹر رضوان ستی نے کہا کہ ملزم کو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا فیصلہ خلاف قانون ہے، نیب ترمیم کا اطلاق ماضی سے ہو رہا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ جاوید لطیف کا کیس انکوائری کے مرحلے پر ہے، اس وقت گرفتاری نہیں ہوسکتی۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ 3 جولائی 2023 کی ترمیم کے بعد انکوائری کے دوران گرفتاری بھی ہوسکتی ہے، جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جولائی میں کی گئی نیب کی ترامیم مشکوک ہیں، 3 جولائی کو کی گئی نیب کی ترامیم عدالتی فیصلوں سے متصادم اور مشکو ک ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ پوچھ گچھ کے لیے بلانے والے بندے کو جیل میں کیسے ڈالا جا سکتا ہے؟ نیب ایکٹ 2001 تک سخت تھا، نیب ایکٹ میں ریمانڈ کی مدت کم کرنے اور ضمانت دینے کے لیے کی گئی ترامیم اچھی ہیں۔
جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ نیب قانون کی تشریح عدالتی فیصلوں اور آئین کے تناظر میں ہی ہو سکتی ہے۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے ملزمان کو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کے حکم کے خلاف نیب کی اپیل خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم 3 ​​جولائی کی ترمیم سے پہلے کا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com