226
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات کے تناظر میں ملک کے تین بڑے ہوائی اڈوں کراچی، لاہور اور اسلام آباد پر برڈ ریپیلنٹ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ .
جس فرم کو برڈ ریپیلنٹ سسٹم کو انسٹال کرنے کا ٹھیکہ دیا جائے گا وہ پہلے اس سسٹم کی جانچ کرے گی، پھر اسے انسٹال کرے گی اور آخر میں اسے کمیشن کرے گی۔
سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ اس جدید نظام کی تنصیب کے لیے ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں رابطہ کر سکتی ہیں، منصوبہ اگلے سال کے اوائل تک مکمل کر لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کو ملکی ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے سے ہر سال لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔