171
اردوورلڈ (ویب نیوز)وفاقی حکومت نے واپڈا کے گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کے لیے مفت یونٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اردوورلڈ (ویب نیوز)وفاقی حکومت نے واپڈا کے گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کے لیے مفت یونٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت بجلی کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ آئندہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کو سمری بھیجی جائے گی جس میں مفت یونٹ ختم کرکے انہیں تنخواہ کی مد میں کچھ اضافی رقم فراہم کی جائے گی۔
اس کے علاوہ چوری کی وجہ سے لائن لاسز 201 ملین روپے تک پہنچ چکے ہیں اور اس کے لیے قانون بنانے کی حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ وزارت بجلی کے مطابق فاٹا میں 5 کروڑ اور آزاد کشمیر میں 6 کروڑ 50 لاکھ اپنے بل ادا نہیں کئے گئے
وزارت بجلی کے مطابق کوئٹہ کے 29 ہزار ٹیوب ویل بل ادا نہیں کرتے جبکہ پاکستان کے 35 لاکھ صارفین 40 لاکھ ایئرکنڈیشنر استعمال کرتے ہیں۔ ایسے علاقے ہیں جہاں لوگوں نے بل ادا نہ کرنے کی قسم کھائی ہے۔
وزارت کے مطابق حکومتی رٹ کا مسئلہ ہے، ہمارا کچھ عملہ بھی ملوث ہے، سولر انرجی ٹیلی میٹرنگ کو روکنا ہوگا۔