16 ماہ تک میلہ لگانے اور کپڑے بیچ کر ریلیف دینے والے لندن بھاگ گئے،شیخ رشید

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 16 ماہ تک میلہ لگانے اور کپڑے بیچ کر ریلیف دینے والے لندن بھاگ گئے ہیں۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بڑے لوگ بجلی چوری کرتے ہیں اور غریبوں کے بلوں پر بوجھ ڈال دیا جاتا ہے، اگلے ماہ پیٹرول اور بجلی کا بل آگ پر ایندھن ڈالے گا۔ انتخابات وقت پر ہوں گے یا نہیں اس سے زیادہ اہم اور سنگین مسئلہ عوام کے اگلے ماہ کے پٹرول اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام بغیر کسی رہنما اور پارٹی کے سڑکوں پر آگئے ہیں اور ستمبر کا مہینہ ستم ظریفی ثابت ہوسکتا ہے۔ 16 ماہ سے موج میلہ کروا کر کپڑے بیچ کر عوام کو ریلیف دینے والے لندن بھاگ گئے ہیں
انہوں نے کہا کہ عوام کا نام ریاست ہے، عوام سول نافرمانی کی طرف بڑھ رہے ہیں، بجلی کا بل دگنا ہوگیا ہے اور آئندہ ماہ مسئلہ سنگین ہوسکتا ہے، عوام کا ردعمل فطری ہے سیاسی نہیں کیونکہ ان کے پاس وسائل نہیں کہ وہ آٹا خریدیں، بجلی کا بل ادا کریں، مکان کا کرایہ دیں اور بچوں کی فیس ادا کریں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی تمام کمپنیوں نے خوف کے مارے اپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں بھی اتار دی ہیں، فائلرز اور نان فائلرز میں کوئی فرق نہیں، دونوں کو کسی نہ کسی طریقے سے ٹیکس دینا پڑتا ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com