نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بلوچستان کے قبائلی عمائدین کی ملاقات

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بلوچستان کے قبائلی عمائدین نے ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق ملاقات میں قبائلی عمائدین کے وفد نے وزیراعظم کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نگران وزیراعظم نے تمام قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کیا اور ان کے علاقے کے مسائل سننے کے بعد وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں، حکومت بلوچستان میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے، زرعی اور صنعتی شعبے کی ترقی اور روزگار کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے گی۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرے گی، نگران حکومت ملکی معیشت کی ترقی میں بلوچستان کا کردار بڑھانے کے لیے انفراسٹرکچر، بجلی، پانی اور تمام ضروری وسائل فراہم کرنے کی کوشش کرے گی۔
ملاقات میں گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ اور نگران وزیراعلیٰ علی مردان ڈومکی بھی موجود تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com