اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے اور بھاری ٹیکسز کے خلاف تاجر برادری سمیت عام شہری سراپا احتجاج ہیں۔
ملک کے مختلف شہروں میں عوام مہنگی بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں بڑی تعداد میں شریک ہیں اور حکومت سے بجلی سستی کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے شہری حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔لاہور میں بجلی کے بل توقع سے زیادہ آنے پر بھی غصے میں آگئے۔ لاہور میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف شاہدرہ کے مکینوں نے احتجاج کیا۔
رسالپور، بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف عوام کا احتجاج حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کے بھاری بلوں نے غریب عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، حکومت بجلی کے بلوں سے ظالمانہ ٹیکس کٹوتی ختم کرے، ریلیف نہ دیا گیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔فیصل آباد میں بجلی کے بلوں کے خلاف شہریوں نے شیخوپورہ روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دی۔ لوگوں نے فیسکو کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے بجلی کے بلوں میں کمی کا مطالبہ کیا۔
بہاولپور، واپڈا کے اضافی بلوں کے خلاف شہریوں نے سندھ اور پنجاب کو ملانے والی قومی شاہراہ کے ایل پی روڈ بلاک کر دی جس کے باعث کراچی کی مرکزی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ زوردار نعرے لگائے۔
ملتان میں بجلی کے اوور بلوں پر صارفین نے بلال چوک پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔
بجلی مہنگی اور ٹیکسز کے خلاف تاجر تنظیموں نے صادق آباد میں موبائل مارکیٹ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی، جس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ کمرشل بلوں کی ادائیگی ممکن نہیں، گھروں کے بلوں کو چھوڑ دیں۔