215
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لیبیا کی وزیر خارجہ نجلہ منقوش کو اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کرنے پر معطل کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کے وزیر اعظم نے اسرائیل کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے انکشاف کے بعد وزیر خارجہ نجلا منقوش کو معطل کر دیا ہے اور صدارتی کونسل نے وزیر خارجہ سے ملاقات پر وضاحت طلب کر لی ہے۔
لیبیا کے وزیر خارجہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزارت انصاف کا کمیشن نجلا من موش کے خلاف انتظامی تحقیقات کرے گا۔ اسرائیل کے وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے گزشتہ ہفتے اٹلی میں لیبیا کے وزیر خارجہ سے خفیہ ملاقات کی تھی۔
لیبیا کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ نجلا منقوش نے اسرائیل کے نمائندوں سے ملاقات کو مسترد کر دیا اور یہ کوئی سرکاری ملاقات نہیں تھی۔ اسرائیل اسے ایک ملاقات یا مذاکرات کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات کو مسترد کرتے ہیں۔