80
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عام انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عام انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صدر مملکت کو 90 روز میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے اور الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں مشترکہ مفادات کونسل کے 5 اگست کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دینے اور بیورو آف شماریات کے 2023 کی مردم شماری کے نتائج کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترامیم کے بعد الیکشن کمیشن کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے چاروں صوبوں کے گورنرز کو صوبوں میں عام انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کے لیے 90 دن کی مہلت دی گئی ہے۔