188
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عراق کے شہر ناصریہ میں ایرانی زائرین کی بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 9 ایرانی زائرین جاں بحق ہوگئے۔
عراقی حکام کے مطابق ایرانی زائرین کی بس کے حادثے میں 9 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔اطلاعات کے مطابق پیر کے روز ایرانی زائرین کی بس عراق کے شہر کربلا جا رہی تھی۔