400 یونٹ تک بجلی بل قسطوں میں وصول کیے جائینگے،آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی،نگران حکومت

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں بجلی صارفین کو ریلیف دینے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 400 یونٹ تک کے بجلی کے بل آئندہ 6 ماہ میں قسطوں میں وصول کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ریلیف کی منظوری آئی ایم ایف سے لی جائے گی، آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد ریلیف کا اعلان کیا جائے گا۔

قبل ازیں نگرا ن وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگراں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال، بجلی کے بلوں پر عوامی احتجاج اور پاور ڈویژن کے فارمولے پر غور کیا گیا۔ یونٹس کی سپلائی اور منیٹائزیشن پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ کے دوران پاور ڈویژن کی جانب سے اراکین کو بتایا گیا کہ گریڈ 17 سے 21 تک کے 15 ہزار 971 ملازمین ماہانہ 7 ملین یونٹ مفت بجلی استعمال کرتے ہیں، گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین ماہانہ 33 کروڑ یونٹ مفت بجلی استعمال کر رہے ہیں جبکہ 1. ایک لاکھ 73 ہزار 200 سرکاری ملازمین سالانہ 10 ارب کی مفت بجلی استعمال کرتے ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ گریڈ 17 سے 21 تک کے ملازمین سالانہ 1 ارب 25 کروڑ روپے کی مفت بجلی استعمال کرتے ہیں جبکہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین ماہانہ 76 کروڑ 43 لاکھ روپے کی مفت بجلی استعمال کرتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com