151
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آج اٹک جیل میں ہوگی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کریں گے، وزارت قانون نے اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی اجازت دے دی۔
اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا، وزارت داخلہ نے اس حوالے سے وزارت قانون کو خط لکھا تھا جس کے بعد مقدمے کی سماعت جیل میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی پہلے ہی جیل میں ہیں اور ان سے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ عمران خان سے بھی اس سے پہلے تفتیش کی جاچکی ہے اور وہ ریمانڈ پر ہیں ۔