اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)میگا ایونٹ ایشیا کپ کا میدان آج سے ملتان میں سجے گا۔ افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔پاکستان کی میزبانی میں جاری ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 16ویں ایڈیشن کا باضابطہ آغاز آج سے ملتان میں ہوگا، پاکستان نے ایونٹ کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم آج نیپال سے ٹکرائے گی۔ ٹیم تیسری بار ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم ہے
ایشیا کرکٹ کپ 30 اگست سے 17 ستمبر تک پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں شامل 6 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
دونوں گروپوں کی ٹاپ 2 ٹیمیں ٹاپ 4 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ ٹاکرا سپر فور کی ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا۔ وہ آمنے سامنے ہوں گے جب کہ ٹاپ فور میں 10 ستمبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان ٹکراؤ کا قوی امکان ہے۔
گزشتہ سال بھارت نے گروپ مرحلے میں پاکستان کو شکست دی تھی جب کہ شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کو دھول چٹاتے ہوئے ٹاپ فور مرحلے میں سکور برابر کر دیا تھا۔ سری لنکا نے فائنل میں پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ 2022 کا ٹائٹل جیتا تھا۔