اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چین میں شادی کے رجحان میں کمی آئی ہے جس کا اثر آبادی میں کمی کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ اب چین کے ایک شہر کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ 25 سال تک کی لڑکی کی شادی میں 1000 یوآن دیے جائیں گے۔
چین کی آبادی میں کمی بحران میں بدل گئی ہے۔ اس کے لیے حکومت نے اجتماعی شادیوں کے علاوہ دیگر انتظامات کیے ہیں۔ تاہم، جِنگشن کاؤنٹی نے کہا ہے کہ نوبیاہتا دلہن جن کی عمریں 25 سال یا اس سے کم ہوں، انہیں 137 امریکی ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔
اس کا مقصد نوجوانوں کو شادی کرنے کی ترغیب دینا ہے، خاص طور پر اس عمر میں جب وہ زیادہ بچے پیدا کر سکتے ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ عمر کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔جنگشان انتظامیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ بچوں کی دیکھ بھال، تعلیم اور دیگر مراحل میں سبسڈی اور حکومتی امداد سے بھی تعاون کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چین کی اوسط شرح پیدائش 1986 سے کم ہو رہی ہے جو 2022 میں کم ہو کر 6.8 ملین رہ گئی، وجہ یہ ہے کہ خواتین کی شادیاں نہیں ہو رہی ہیں اور شرح پیدائش کم ہو رہی ہے۔ ایک اور وجہ یہ ہے کہ والدین کے پاس اپنے بچوں کی پرورش اور تعلیم کے لیے مناسب وسائل کی شدید کمی ہے۔دوسری جانب تیز رفتار زندگی کی وجہ سے نوجوان بھی شادی سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں۔