چاند کے قطب جنوبی کی سطح پر سلفر دریافت

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چاند کے قطب جنوبی کی سطح پر سلفر دریافت ہوا ہ،بھارت کے چندریان 3 مشن کے پرگیان روور نے چاند کے جنوبی قطب پر سلفر کی موجودگی کی تصدیق کی، جبکہ کئی دیگر عناصر کی موجودگی کا بھی انکشاف کیا۔

واضح رہے کہ 23 ​​اگست کو بھارتی مشن چاند کے جنوبی قطب میں کامیابی سے اترا تھا۔اب، ایک ہفتہ بعد، انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے ایک بیان میں کہا کہ چندریان -3 کے روور نے قطب جنوبی کے قریب چاند کی سطح پر دھاتوں کی ساخت کی جانچ کی ہے۔

بیان کے مطابق اس ٹیسٹ کے دوران سلفر کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔اس تجزیے کے دوران چاند کی سطح پر ایلومینیم، کیلشیم، آئرن اور کرومیم کی موجودگی کی بھی تصدیق ہوئی۔اسرو نے کہا کہ مزید جانچ میں مینگنیج، سلکان اور آکسیجن کی موجودگی کا بھی اشارہ ملتا ہے۔
6 پہیوں والا روور جمے ہوئے پانی کے آثار تلاش کرنے کے لیے چاند کے قطب جنوبی کی طرف سفر کر رہا ہے اور اب تک متعدد تصاویر اور ڈیٹا زمین پر منتقل کر چکا ہے۔روور چاند کے ماحول اور زلزلے کی سرگرمیوں کا بھی مطالعہ کرے گا۔چاند کے اس خطے کی سطح پر سفر کرنا کافی مشکل ہے اور یہی وجہ ہے کہ روور 10 سینٹی میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے سفر کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ چاند پر کامیاب لینڈنگ کے بعد اسرو اب 2 ستمبر کو سورج کی طرف پہلا مشن بھیجنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔اس کے ساتھ ہی، ہندوستانی خلائی ایجنسی 2024 میں زمین کے مدار میں پہلا انسان بردار مشن بھیجنے کا خواہاں ہے۔چاند پر ایک اور مشن اسرو کی جانب سے جاپان کے تعاون سے 2025 میں بھیجا جائے گا، جب کہ ہمسایہ سیارے زہرہ پر بھی ایک مشن اگلے 2 سال میں بھیجا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com