129
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ میں پراؤڈ بوائز لیفٹیننٹ کے دو رہنماؤں کو 6 جنوری کو کیپیٹل ہل پر حملے کے معاملے میں طویل قید کی سزا سنائی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے انتہائی دائیں بازو کے گروپ کے اعلیٰ ترین لیفٹیننٹ جوزف بگس کو 17 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جو کہ اب تک کی دوسری طویل ترین سزا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
کیپٹل ہل پر حملہ ، ملزمان کی نشاندہی پر 5لاکھ ڈالر انعام ملے گا
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوزف بگس کے علاوہ ایک اور رہنما زچری راحیل 15 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیپیٹل ہل حملے سے متعلق 1100 سے زائد مقدمات میں کارروائی جاری ہے۔اس سے قبل حملہ آوروں کے سرغنہ اسٹورٹ رہوڈز کو 2021 میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کیپیٹل ہل (امریکی ایوان نمائندگان) پر حملے کے معاملے میں 18 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔