86
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین کا جسمانی ریمانڈ منظور نہ کرنے سے متعلق عدالتی حکم نامہ جاری کر دیا۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خصوصی عدالت میں سائفر کیس سے متعلق کیس کی 2 سماعتیں ہوئیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی جان اہم ہے، سابق وزیراعظم کو باہر لاتے ہوئے کوئی حادثہ پیش آ سکتا ہے
عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر معمولی صورتحال کو دیکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ منظور نہیں کیا جاسکتا، اس لیے حاضری سے استثنیٰ بھی دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خصوصی عدالت کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنے بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی بھی اجازت دی تھی۔