اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نگران حکومت آنے کے بعد ڈالر بے قابو ہو گیا ہے، ڈالر اور غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے پاکستانی روپیہ گر رہا ہے۔پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری، مئی کے بعد سری لنکن روپے کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی، ڈالر 320 سری لنکن روپے اور 324 پاکستانی روپے کے برابر ہوگیا۔
مئی میں ایک ڈالر 305 پاکستانی روپے اور 304 سری لنکن روپے کے برابر تھا، پاکستان تین ماہ میں جنوبی ایشیا کی بدترین کرنسی بن گیا، تین ماہ میں بھارتی روپے کی قدر میں 25 پیسے کی بہتری آئی
ڈالر کے مقابلے افغان کرنسی کی قدر میں 6 روپے کی بہتری، ایک ڈالر 81 افغانی روپے کے برابر ہوگیا، علاوہ ازیں بین الاقوامی اقتصادی جریدے ٹریڈنگ اکنامکس میں جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان مہنگائی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں 18ویں نمبر پر آگیا ہے
عالمی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کے باعث یہ شرح 28.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے جب کہ نائجیریا میں مہنگائی کی شرح 24.08 فیصد اور لاس میں 27.8 فیصد ہے۔